تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 95. At-Tin · Ayah 6
Tafseerاِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴿6﴾
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَعَمِلُوااور عمل کئے
- الصّٰلِحٰتِنیک
- فَلَهُمْتو ان کے لئے
- اَجْرٌاجر
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍنہ ختم ہونے والا
Translation · Dure-Mansoor
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے سو ان کے لیے ثواب ہے جو کبھی منقطع نہ ہوگا
Tafseer · Dure-Mansoor
بیماری وسفر کی وجہ سے متروک اعمال پر ثواب
36۔ ابن مردویہ نے ابو موسیٰ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب بندہ خیر اور نیکی کے راستہ پر ہو پھر وہ بیمار ہوجائے یا سفر پر نکلے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے وہ عمل لکھ دیتے ہیں جو وہ گھر میں کیا کرتا تھا پھر یہ آیت پڑھی آیت فلہم اجر غیر ممنون۔ ان کے لیے لازوال اجر ہے۔
37۔ بخاری نے ابو موسیٰ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب بندہ بیمار ہوجائے یا سفر پر نکلے تو اللہ تعالیٰ اسکے لیے وہی اجر لکھ دیتے ہیں جو وہ حالت صحت اور مقیم ہونے کی حالت میں کیا کرتا تھا۔
38۔ الحکیم الترمذی نے نوادر الاصول میں انس ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت فلہم اجر غیر ممنون کے بارے میں فرمایا کہ وہ اجر منقطع نہیں ہوتا جو دائیں طرف والافرشتہ لکھتا ہے اگر اس نے نیک عمل کیا تو اسے دائیں طرف والا فرشتہ لکھتا ہے اور اگر وہ کمزوری کی وجہ سے وہ عمل نہ کرسکے۔ تو بھی اس کے لیے وہ نیک عمل دائیں طرف والا لکھ دیتا ہے۔ اور بائیں طرف والا فرشتہ رک جاتا ہے اور وہ برائی نہیں لکھتا اور جس شخص نے قرآن پڑھا ہے اسے ارذل العمر کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا تاکہ وہ جاننے کے بعد کچھ بھی نہ جانے۔
39۔ ابن عساکر نے مکحول (رح) سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب بندہ بیمار ہوجاتا ہے تو بائیں طرف والے فرشتے سے کہا جاتا ہے اپنی قلم کو اٹھالے یعنی کوئی گناہ نہ لکھ اور دائیں طرف والے سے کہا جاتا ہے کہ تو اس کا وہ نیک عمل کھ جو وہ کیا کرتا تھا۔ کیونکہ میں اس کو خوب جانتا ہوں کیونکہ میں نے اس کو قید کر رکھا ہے۔
40۔ الطبرانی نے شداد بن اوس ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب میرے مومن بندوں میں سے کوئی بندہ کسی آزمائش میں مبتلا کیا جاتا ہے پھر وہ اسی آزمائش میں میری حمدوثنا بیان کرے۔ تو وہ اپنے لیٹنے کی جگہ سے گناہوں سے ایسا پاک صاف ہو کر اٹھتا ہے جیسے آج ہی اس کی ماں نے اس کو جنا۔ اور رب عزوجل فرماتے ہیں بیشک میں نے ہی اس کو روک رکھا ہے اور میں نے ہی اس کو آزمائش میں مبتلا کیا پس تم اس کے لیے وہ لکھتے رہو جو تم اس سے پہلے اس کی صحت کی حالت میں لکھا کرتے تھے۔