تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 42
وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ١۫ وَ نَادٰى نُوْحُ اِ۟بْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ﴿42﴾
- وَهِىَاور وہ
- تَجْرِيْچلی
- بِهِمْان کو لے کر
- فِيْ مَوْجٍلہروں میں
- كَالْجِبَالِپہاڑ جیسی
- وَنَادٰياور پکارا
- نُوْحُنوح
- ابْنَهٗاپنا بیٹا
- وَكَانَاور تھا
- فِيْ مَعْزِلٍکنارے میں
- يّٰبُنَيَّاے میرے بیٹے
- ارْكَبْسوار ہوجا
- مَّعَنَاہمارے ساتھ
- وَلَا تَكُنْاور نہ رہو
- مَّعَ الْكٰفِرِيْنَکافروں کے ساتھ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور وہ ان کو لے کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔ (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں میں شامل نہ ہو