تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 15. Al-Hijr · Ayah 57
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ﴿57﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَمَا خَطْبُكُمْپس کیا ہے تمہارا کام (مہم)
- اَيُّهَااے
- الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے (فرشتو)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
حضرت ابراہیم ؑ کا جب ڈر خوف جاتا رہا بلکہ بشارت بھی مل گئی تو اب فرشتوں سے ان کے آنے کی وجہ دریافت کی۔ انھوں نے بتلایا کہ ہم لوطیوں کی بستیاں الٹنے کے لئے آئے ہیں۔ مگر حضرت لوط ؑ کی آل نجات پالے گی۔ ہاں اس آل میں سے ان کی بیوی بچ نہیں سکتی؛ وہ قوم کے ساتھ رہ جائے گی اور ہلاکت میں ان کے ساتھ ہی ہلاک ہوگی۔