تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 15. Al-Hijr · Ayah 61
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ﴿61﴾
- فَلَمَّاپس جب
- جَآءَآئے
- اٰلَ لُوْطِلوط کے گھر والے
- الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے (فرشتے)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
دو حسین لڑکے
یہ فرشتے نوجوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط ؑ کے پاس گئے۔ تو حضرت لوط ؑ نے کہا تم بالکل ناشناس اور انجان لوگ ہو۔ تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں اور ہم ہیں بھی سچے۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔