تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 58

  1. وَ اِنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوْهَا قَبْلَ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ اَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا﴿58﴾

    1. وَاِنْاور نہیں
    2. مِّنْ قَرْيَةٍکوئی بستی
    3. اِلَّامگر
    4. نَحْنُہم
    5. مُهْلِكُوْهَااسے ہلاک کرنے والے
    6. قَبْلَپہلے
    7. يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کا دن
    8. اَوْیا
    9. مُعَذِّبُوْهَااسے عذاب دینے والے
    10. عَذَابًاعذاب
    11. شَدِيْدًاسخت
    12. كَانَہے
    13. ذٰلِكَیہ
    14. فِي الْكِتٰبِکتاب میں
    15. مَسْطُوْرًالکھا ہوا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہ نوشتہ جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے وہ حکم جو جاری کردیا گیا ہے اس کا بیان اس آیت میں ہے کہ گنہگاروں کی بستیاں یقینا ویران کردی جائیں گی یا ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہی کے قریب ہوجائیں گی اس میں ہماری جانب سے کوئی ظلم نہ ہوگا بلکہ انکے اپنے کرتوت کا خمیازہ ہوگا، رب کی آیتوں اور اسکے رسولوں سے سرکشی کرنے کا پھل ہوگا۔
Tafseer Ibn-e-Kaseer - 17 : 58