تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 7

  1. اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ١۫ وَ اِنْ اَسَاْتُمْ فَلَهَا١ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ لِیَسُوْٓءٗا وُجُوْهَكُمْ وَ لِیَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ لِیُتَبِّرُوْا مَا عَلَوْا تَتْبِیْرًا﴿7﴾

    1. اِنْاگر
    2. اَحْسَنْتُمْتم نے بھلائی کی
    3. اَحْسَنْتُمْتم نے بھلائی کی
    4. لِاَنْفُسِكُمْاپنی جانوں کے لیے
    5. وَاِنْاور اگر
    6. اَسَاْتُمْتم نے برائی کی
    7. فَلَهَاتو ان کے لیے
    8. فَاِذَاپھر جب
    9. جَآءَآیا
    10. وَعْدُ الْاٰخِرَةِدوسرا وعدہ
    11. لِيَسُوْٓءٗاکہ وہ بگاڑ دیں
    12. وُجُوْهَكُمْتمہاری چہرے
    13. وَلِيَدْخُلُوااور وہ گھس جائیں گے
    14. الْمَسْجِدَمسجد
    15. كَمَاجیسے
    16. دَخَلُوْهُوہ گھسے اس میں
    17. اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
    18. وَّلِيُتَبِّرُوْااور برباد کر ڈالیں
    19. مَا عَلَوْاجہاں غلبہ پائیں وہ
    20. تَتْبِيْرًاپوری طرح برباد
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اگر تم نیکوکاری کرو گے تو اپنی جانوں کے لئے کرو گے۔ اور اگر اعمال بد کرو گے تو (اُن کا) وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد (بیت المقدس) میں داخل ہوگئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اُسے تباہ کردیں