تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 96
اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا سَاوٰى بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انْفُخُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا١ۙ قَالَ اٰتُوْنِیْۤ اُفْرِغْ عَلَیْهِ قِطْرًاؕ﴿96﴾
- اٰتُوْنِيْمجھے لادو تم
- زُبَرَ الْحَدِيْدِلوہے کے تختے
- حَتّٰىیہانتک کہ
- اِذَاجب
- سَاوٰىاس نے برابر کردیا
- بَيْنَدرمیان
- الصَّدَفَيْنِدونوں پہاڑ
- قَالَاس نے کہا
- انْفُخُوْادھونکو
- حَتّٰىیہانتک کہ
- اِذَا جَعَلَهٗجب اسے کردیا
- نَارًاآگ
- قَالَاس نے کہا
- اٰتُوْنِيْٓلے آؤ میرے پاس
- اُفْرِغْمیں ڈالوں
- عَلَيْهِاس پر
- قِطْرًاپگھلا ہوا تانبہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری کردیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا۔ اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں