تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 252
تِلْكَ اٰیٰتُ اللّٰهِ نَتْلُوْهَا عَلَیْكَ بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿252﴾
- تِلْكَیہ
- اٰيٰتُ اللّٰهِاللہ کے احکام
- نَتْلُوْھَاہم سناتے ہیں وہ
- عَلَيْكَآپ پر
- بِالْحَقِّٹھیک ٹھیک
- وَاِنَّكَاور بیشک آپ
- لَمِنَضرور۔ سے
- الْمُرْسَلِيْنَرسول (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں (اور اے محمدﷺ) تم بلاشبہ پیغمبروں میں سے ہو
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ واقعات اور یہ تمام حق کی باتیں اے نبی ﷺ ہماری سچی وحی سے تمہیں معلوم ہوئیں، تم میرے سچے رسول ہو، میری ان باتوں کی اور خود آپ کی نبوت کی سچائی کا علم ان لوگوں کو بھی ہے جن کے ہاتھوں میں کتاب ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے زوردار پر تاکید الفاظ میں قسم کھا کر اپنے نبی ﷺ کی نبوت کی تصدیق کی۔ فالحمداللہ۔