تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 96
وَ لَتَجِدَنَّهُمْ اَحْرَصَ النَّاسِ عَلٰى حَیٰوةٍ١ۛۚ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا١ۛۚ یَوَدُّ اَحَدُهُمْ لَوْ یُعَمَّرُ اَلْفَ سَنَةٍ١ۚ وَ مَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهٖ مِنَ الْعَذَابِ اَنْ یُّعَمَّرَ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ۠ع﴿96﴾
- وَلَتَجِدَنَّهُمْاور البتہ تم پاؤگے انہیں
- اَحْرَصَزیادہ حریص
- النَّاسِلوگ
- عَلٰى حَيَاةٍزندگی پر
- وَمِنَاور سے
- الَّذِیْنَجن لوگوں نے
- اَشْرَكُوْاشرک کیا
- يَوَدُّچاہتا ہے
- اَحَدُهُمْان کا ہر ایک
- لَوْکاش
- يُعَمَّرُوہ عمر پائے
- اَلْفَ سَنَةٍہزار سال
- وَمَااور نہیں
- هُوْوہ
- بِمُزَحْزِحِهٖاسے دور کرنے والا
- مِنَسے
- الْعَذَابِعذاب
- اَنْکہ
- يُعَمَّرَوہ عمر دیا جائے
- وَاللہُاور اللہ
- بَصِیْرٌدیکھنے والا
- بِمَاجو وہ
- يَعْمَلُوْنَکرتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بلکہ ان کو تم اور لوگوں سے زندگی کے کہیں حریص دیکھو گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی۔ ان میں سے ہر ایک یہی خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ ہزار برس جیتا رہے، مگر اتنی لمبی عمر اس کو مل بھی جائے تو اسے عذاب سے تو نہیں چھڑا سکتی۔ اور جو کام یہ کرتے ہیں، خدا ان کو دیکھ رہا ہے