تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 22. Al-Hajj · Ayah 14

  1. اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ﴿14﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. يُدْخِلُداخل کرے گا
    4. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ جو لوگ ایمان لائے
    5. وَاور
    6. عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِانہوں نے درست عمل کیے
    7. جَنّٰتٍباغات
    8. تَجْرِيْبہتی ہیں
    9. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
    10. الْاَنْهٰرُنہریں
    11. اِنَّبیشک
    12. اللّٰهَاللہ
    13. يَفْعَلُکرتا ہے
    14. مَا يُرِيْدُجو وہ چاہتا ہے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یقین کے مالک لوگ برے لوگوں کا بیان کرکے بھلے لوگوں کا ذکر ہو رہا ہے جن کے دلوں میں یقین کا نور ہے اور جن کے اعمال میں سنت کا ظہور ہے بھلائیوں کے خواہاں برائیوں سے گریزاں ہیں یہ بلند محلات میں عالی درجات میں ہونگے کیونکہ یہ راہ یافتہ ہیں ان کے علاوہ سب لوگ حواس باختہ ہیں۔ اب جو چاہے کرے جو چاہے رکھے دھرے۔