تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 25. Al-Furqaan · Ayah 19
فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ١ۙ فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّ لَا نَصْرًا١ۚ وَ مَنْ یَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِیْرًا﴿19﴾
- فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْپس انہوں نے تمہیں جھٹلا دیا
- بِمَا تَقُوْلُوْنَوہ جو تم کہتے تھے (تمہاری بات)
- فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَپس اب تم نہیں کرسکتے ہو
- صَرْفًاپھیرنا
- وَّلَا نَصْرًااور نہ مدد کرنا
- وَمَنْاور جو
- يَّظْلِمْوہ ظلم کرے گا
- مِّنْكُمْتم میں سے
- نُذِقْهُہم چکھائیں گے اسے
- عَذَابًاعذاب
- كَبِيْرًابڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے