تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 27

  1. قَالَ اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ اُنْكِحَكَ اِحْدَى ابْنَتَیَّ هٰتَیْنِ عَلٰۤى اَنْ تَاْجُرَنِیْ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ١ۚ فَاِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ١ۚ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اَشُقَّ عَلَیْكَ١ؕ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿27﴾

    1. قَالَ(شعیب نے) کہا
    2. اِنِّىْٓ اُرِيْدُبیشک میں چاہتا ہوں
    3. اَنْکہ
    4. اُنْكِحَكَنکاح کردوں تجھ سے
    5. اِحْدَىایک
    6. ابْنَتَيَّاپنی دو بیٹیاں
    7. هٰتَيْنِیہ دو
    8. عَلٰٓي(اس شرط) پر
    9. اَنْکہ
    10. تَاْجُرَنِيْتم میری ملازمت کرو
    11. ثَمٰنِيَ حِجَجٍآٹھ سال (جمع)
    12. فَاِنْپھر اگر
    13. اَتْمَمْتَتم پورے کرو
    14. عَشْرًادس
    15. فَمِنْ عِنْدِكَتو تمہاری طرف سے
    16. وَاور
    17. مَآ اُرِيْدُنہیں چاہتا میں
    18. اَنْ اَشُقَّکہ میں مشقت ڈالوں
    19. عَلَيْكَتم پر
    20. سَتَجِدُنِيْٓعنقریب تم پاؤگے مجھے
    21. اِنْ شَآءَ اللّٰهُانشا اللہ (اگر اللہ نے چاہا)
    22. مِنَسے
    23. الصّٰلِحِيْنَنیک (خوش معاملہ (لوگ (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اُنہوں نے (موسٰی سے) کہا کہ میں چاہتا ہوں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کو تم سے بیاہ دوں اس عہد پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کر دو تو تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں تم پر تکلیف ڈالنی نہیں چاہتا۔ مجھے انشاء الله نیک لوگوں میں پاؤ گے