تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 63
قَالَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَغْوَیْنَا١ۚ اَغْوَیْنٰهُمْ كَمَا غَوَیْنَا١ۚ تَبَرَّاْنَاۤ اِلَیْكَ١٘ مَا كَانُوْۤا اِیَّانَا یَعْبُدُوْنَ﴿63﴾
- قَالَکہیں گے
- الَّذِيْنَوہ جو
- حَقَّثابت ہوگیا
- عَلَيْهِمُان پر
- الْقَوْلُحکم (عذاب)
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں
- الَّذِيْنَوہ جنہیں
- اَغْوَيْنَاہم نے بہکایا
- اَغْوَيْنٰهُمْہم نے بہکایا انہیں
- كَمَاجیسے
- غَوَيْنَاہم بہکے
- تَبَرَّاْنَآہم بیزاری کرتے ہیں
- اِلَيْكَتیری طرف
- مَا كَانُوْٓاوہ نہ تھے
- اِيَّانَاصرف ہماری
- يَعْبُدُوْنَبندگی کرتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(تو) جن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے کہ ہمارے پروردگار یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا۔ اور جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے اسی طرح اُن کو گمراہ کیا تھا (اب) ہم تیری طرف (متوجہ ہوکر) اُن سے بیزار ہوتے ہیں یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے