تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 64
وَ قِیْلَ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ لَوْ اَنَّهُمْ كَانُوْا یَهْتَدُوْنَ﴿64﴾
- وَقِيْلَاور کہا جائے گا
- ادْعُوْاتم پکارو
- شُرَكَآءَكُمْاپنے شریکوں کو
- فَدَعَوْهُمْسو وہ انہیں پکاریں گے
- فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْاتو وہ جواب نہ دیں گے
- لَهُمْانہیں
- وَرَاَوُااور وہ دیکھیں گے
- الْعَذَابَعذاب
- لَوْ اَنَّهُمْکاش وہ
- كَانُوْا يَهْتَدُوْنَوہ ہدایت یافتہ ہوتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ۔ تو وہ اُن کو پکاریں گے اور وہ اُن کو جواب نہ دے سکیں گے اور (جب) عذاب کو دیکھ لیں گے (تو تمنا کریں گے کہ) کاش وہ ہدایت یاب ہوتے