تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 34. Saba · Ayah 42
فَالْیَوْمَ لَا یَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَّ لَا ضَرًّا١ؕ وَ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿42﴾
- فَالْيَوْمَسو آج
- لَا يَمْلِكُاختیار نہیں رکھتا
- بَعْضُكُمْتم میں سے بعض (ایک)
- لِبَعْضٍبعض (دوسرے) کے لیے
- نَّفْعًانفع کا
- وَّلَا ضَرًّا ۭاور نہ نقصان کا
- وَنَقُوْلُاور ہم کہیں گے
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- ذُوْقُوْاتم چکھو
- عَذَابَ النَّارِآگ (جہنم) کا عذاب
- الَّتِيْوہ جس
- كُنْتُمْتم تھے
- بِهَااس کو
- تُكَذِّبُوْنَتم جھٹلاتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کے عذاب کا جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے مزہ چکھو