تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 41. Fussilat · Ayah 39

  1. وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰى١ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿39﴾

    1. وَمِنْ اٰيٰتِهٖٓاور اس کی نشانیوں میں سے
    2. اَنَّكَ تَرَىکہ تو تو دیکھتا ہے
    3. الْاَرْضَزمین
    4. خَاشِعَةًدبی ہوئی (سنسان)
    5. فَاِذَآ اَنْزَلْنَاپھر جب ہم نے اتارا
    6. عَلَيْهَااس پر
    7. الْمَآءَپانی
    8. اهْتَزَّتْوہ لہلہانے لگتی ہے
    9. وَرَبَتْ ۭاور پھولتی ہے
    10. اِنَّ الَّذِيْٓبیشک وہ جس نے
    11. اَحْيَاهَااس کو زندہ کیا
    12. لَمُحْىِالبتہ زندہ کرنیوالا
    13. الْمَوْتٰى ۭمردوں کو
    14. اِنَّهٗبیشک وہ
    15. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
    16. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے