تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 43. Az-Zukhruf · Ayah 13
لِتَسْتَوٗا عَلٰى ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْهِ وَ تَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ﴿13﴾
- لِتَسْتَوٗاتاکہ تم چڑھ بیٹھو
- عَلٰي ظُهُوْرِهٖان کی پشتوں پر
- ثُمَّ تَذْكُرُوْاپھر تم یاد کرو
- نِعْمَةَ رَبِّكُمْاپنے رب کی نعمت کو
- اِذَا اسْتَوَيْتُمْجب سوار ہو تم
- عَلَيْهِاس پر
- وَتَقُوْلُوْااور تم کہو
- سُبْحٰنَ الَّذِيْپاک ہے وہ ذات
- سَخَّرَ لَنَاجس نے مسخر کیا ہمارے لیے
- ھٰذَااس کو
- وَمَا كُنَّااور نہ تھے ہم
- لَهٗاس کے لیے
- مُقْرِنِيْنَقابو میں لانے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور جب اس پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کر دیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو بس میں کرلیتے