تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 43. Az-Zukhruf · Ayah 71
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِصِحَافٍ مِّنْ ذَهَبٍ وَّ اَكْوَابٍ١ۚ وَ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْاَعْیُنُ١ۚ وَ اَنْتُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَۚ﴿71﴾
- يُطَافُگردش کرائے جائیں گے
- عَلَيْهِمْان پر
- بِصِحَافٍبڑے پیالے
- مِّنْ ذَهَبٍسونے کے
- وَّاَكْوَابٍاور ساغر
- وَفِيْهَااور اس میں
- مَا تَشْتَهِيْهِ الْاَنْفُسُجو تمنا کریں گے نفس
- وَتَلَذُّ الْاَعْيُنُاور لذت پائیں گی نگاہیں
- وَاَنْتُمْ فِيْهَااور تم ان میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ان پر سونے کی پرچوں اور پیالوں کا دور چلے گا۔ اور وہاں جو جی چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے (موجود ہوگا) اور (اے اہل جنت) تم اس میں ہمیشہ رہو گے