تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 47. Muhammad · Ayah 18
فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً١ۚ فَقَدْ جَآءَ اَشْرَاطُهَا١ۚ فَاَنّٰى لَهُمْ اِذَا جَآءَتْهُمْ ذِكْرٰىهُمْ﴿18﴾
- فَهَلْپس نہیں وہ
- يَنْظُرُوْنَمنتظر
- اِلَّا السَّاعَةَمگر قیامت
- اَنْ تَاْتِيَهُمْکہ آجائے ان پر
- بَغْتَةً ۚاچانک
- فَقَدْ جَآءَسو آچکی ہیں
- اَشْرَاطُهَا ۚاسکی علامات
- فَاَنّٰى لَهُمْتو کہاں ان کیلئے، کو
- اِذَاجب
- جَآءَتْهُمْوہ آگئی ان کے پاس
- ذِكْرٰىهُمْان کا نصیحت (قبول کرنا)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟)