تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 47. Muhammad · Ayah 38
هٰۤاَنْتُمْ هٰۤؤُلَآءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ فَمِنْكُمْ مَّنْ یَّبْخَلُ١ۚ وَ مَنْ یَّبْخَلْ فَاِنَّمَا یَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ الْغَنِیُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ١ۚ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۙ ثُمَّ لَا یَكُوْنُوْۤا اَمْثَالَكُمْ۠ع﴿38﴾
- هٰٓاَنْتُمْیہ تم ہو
- هٰٓؤُلَآءِہاں ! وہ لوگ
- تُدْعَوْنَتمہیں پکارا جاتا ہے
- لِتُنْفِقُوْاکہ تم خرچ کرو
- فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۚاللہ کے راستے میں
- فَمِنْكُمْپھر تم میں سے
- مَّنْکوئی ایسا ہے کہ
- يَّبْخَلُ ۚبخل کرتا ہے
- وَمَنْاور جو
- يَّبْخَلْبخل کرتا ہے
- فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
- يَبْخَلُوہ بخل کرتا ہے
- عَنْ نَّفْسِهٖ ۭاپنے آپ سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- الْغَنِيُّبےنیاز
- وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ ۚاور تم محتاج (جمع)
- وَاِنْاور اگر
- تَتَوَلَّوْاتم روگردانی کروگے
- يَسْتَبْدِلْوہ بدل دے گا
- قَوْمًادوسری قوم
- غَيْرَكُمْ ۙتمہارے سوا
- ثُمَّپھر
- لَا يَكُوْنُوْٓاوہ نہ ہوں گے
- اَمْثَالَكُمْتمہارے جیسے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے