تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 53

  1. وَ كَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لِّیَقُوْلُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَا١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِیْنَ﴿53﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. فَتَنَّاآزمایا ہم نے
    3. بَعْضَهُمْان کے بعض
    4. بِبَعْضٍبعض سے
    5. لِّيَقُوْلُوْٓاتاکہ وہ کہیں
    6. اَهٰٓؤُلَآءِکیا یہی ہیں
    7. مَنَّ اللّٰهُاللہ نے فضل کیا
    8. عَلَيْهِمْان پر
    9. مِّنْۢ بَيْنِنَاہمارے درمیان سے
    10. اَلَيْسَکیا نہیں
    11. اللّٰهُاللہ
    12. بِاَعْلَمَخوب جاننے والا
    13. بِالشّٰكِرِيْنَشکر گزار (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اسی طرح ہم نے بعض لوگوں کی بعض سے آزمائش کی ہے کہ (جو دولتمند ہیں وہ غریبوں کی نسبت) کہتے ہیں کیا یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے ہم میں سے فضل کیا ہے (خدا نے فرمایا) بھلا خدا شکر کرنے والوں سے واقف نہیں؟