تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 6. Al-An'aam · Ayah 52
وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ١ؕ مَا عَلَیْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ وَّ مَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَیْهِمْ مِّنْ شَیْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُوْنَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿52﴾
- وَاور
- لَا تَطْرُدِدور نہ کریں آپ
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يَدْعُوْنَپکارتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنا رب
- بِالْغَدٰوةِصبح
- وَالْعَشِيِّاور شام
- يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
- وَجْهَهٗاس کا رخ (رضا)
- مَانہیں
- عَلَيْكَآپ پر
- مِنْسے
- حِسَابِهِمْان کا حساب
- مِّنْ شَيْءٍکچھ
- وَّاور
- مَانہیں
- مِنْسے
- حِسَابِكَآپ کا حساب
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنْ شَيْءٍکچھ
- فَتَطْرُدَهُمْکہ تم انہیں دور کردو گے
- فَتَكُوْنَتو ہوجاؤ
- مِنَسے
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ صبح وشام اپنی پروردگار سے دعا کرتے ہیں (اور) اس کی ذات کے طالب ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو۔ ان کے حساب (اعمال) کی جوابدہی تم پر کچھ نہیں اور تمہارے حساب کی جوابدہی ان پر کچھ نہیں (پس ایسا نہ کرنا) اگر ان کو نکالوگے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے