تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 61. As-Saff · Ayah 12
یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَ یُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ﴿12﴾
- يَغْفِرْ لَكُمْبخش دے گا تمہارے لیے
- ذُنُوْبَكُمْتمہارے گناہوں کو
- وَيُدْخِلْكُمْاور داخل کرے گا تم کو
- جَنّٰتٍباغوں میں
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے سے نہریں
- وَمَسٰكِنَاور گھروں (میں
- طَيِّبَةًپاکیزہ
- فِيْ جَنّٰتِ عَدْنٍہمیشگی کے باغوں میں
- ذٰلِكَ الْفَوْزُیہی ہے کامیابی
- الْعَظِيْمُبڑی
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو باغہائے جنت میں جن میں نہریں بہہ رہیں ہیں اور پاکیزہ مکانات میں جو بہشت ہائے جاودانی میں (تیار) ہیں داخل کرے گا۔ یہ بڑی کامیابی ہے