تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 66. At-Tahrim · Ayah 3
وَ اِذْ اَسَرَّ النَّبِیُّ اِلٰى بَعْضِ اَزْوَاجِهٖ حَدِیْثًا١ۚ فَلَمَّا نَبَّاَتْ بِهٖ وَ اَظْهَرَهُ اللّٰهُ عَلَیْهِ عَرَّفَ بَعْضَهٗ وَ اَعْرَضَ عَنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَلَمَّا نَبَّاَهَا بِهٖ قَالَتْ مَنْ اَنْۢبَاَكَ هٰذَا١ؕ قَالَ نَبَّاَنِیَ الْعَلِیْمُ الْخَبِیْرُ﴿3﴾
- وَاور
- اِذْجب
- اَسَرَّ النَّبِيُّچھپایا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- اِلٰى بَعْضِ اَزْوَاجِهٖطرف اپنی بعض بیویوں کے
- حَدِيْثًاایک بات کو
- فَلَمَّاتو جب
- نَبَّاَتْ بِهٖاس نے خبر دی اس کی
- وَاَظْهَرَهُ اللّٰهُاور ظاہر کردیا اس کو اللہ نے
- عَلَيْهِاس پر
- عَرَّفَاس نے بتادیا۔ جتلا دیا
- بَعْضَهٗاس کا بعض حصہ
- وَاَعْرَضَاور اعراض برتا
- عَنْۢ بَعْضٍبعض سے
- فَلَمَّا نَبَّاَهَاتو جب آپ نے خبر دی اس (بیوی) کو
- بِهٖساتھ اس بات کے
- قَالَتْبولی
- مَنْ اَنْۢبَاَكَآپ کو کس نے بتایا ہے۔ آپ کو کس نے خبر دی ہے
- هٰذَااس کی
- قَالَ نَبَّاَنِيَفرمایا خبر دی مجھ کو
- الْعَلِيْمُعلم والے
- الْخَبِيْرُخبر والے نے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی)۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے