تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 134
وَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوْا یٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ لَئِنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَ لَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ﴿134﴾
- وَلَمَّااور جب
- وَقَعَواقع ہوا
- عَلَيْهِمُان پر
- الرِّجْزُعذاب
- قَالُوْاکہنے لگے
- يٰمُوْسَىاے موسیٰ
- ادْعُدعا کر
- لَنَاہمارے لیے
- رَبَّكَاپنا رب
- بِمَاسبب۔ جو
- عَهِدَعہد
- عِنْدَكَتیرے پاس
- لَئِنْاگر
- كَشَفْتَتونے کھول دیا (اٹھا لیا)
- عَنَّاہم سے
- الرِّجْزَعذاب
- لَنُؤْمِنَنَّہم ضرور ایمان لائیں گے
- لَكَتجھ پر
- وَلَنُرْسِلَنَّاور ہم ضرور بھیجدیں گے
- مَعَكَتیرے ساتھ
- بَنِيْٓ اِ سْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسیٰ ہمارے لیے اپنے پروردگار سے دعا کرو۔ جیسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے۔ اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ جانے (کی اجازت) دیں گے