تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 75
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ﴿75﴾
- قَالَبولے
- الْمَلَاُسردار
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- اسْتَكْبَرُوْاتکبر کیا (متکبر)
- مِنْسے
- قَوْمِهٖاس کی قوم
- لِلَّذِيْنَان لوگوں سے
- اسْتُضْعِفُوْاضعیف (کمزور) بنائے گئے
- لِمَنْان سے جو
- اٰمَنَایمان لائے
- مِنْهُمْان سے
- اَتَعْلَمُوْنَکیا تم جانتے ہو
- اَنَّکہ
- صٰلِحًاصالح
- مُّرْسَلٌبھیجا ہوا
- مِّنْسے
- رَّبِّهٖاپنا رب
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- بِمَآاس پر جو
- اُرْسِلَ بِهٖاس کے ساتھ بھیجا گیا
- مُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو ان کی قوم میں سردار لوگ جو غرور رکھتے تھے غریب لوگوں سے جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہنے لگے بھلا تم یقین کرتے ہو کہ صالح اپنے پروردگار کی طرف بھیجے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا ہاں جو چیز دے کر وہ بھیجے گئے ہیں ہم اس پر بلاشبہ ایمان رکھتے ہیں