تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 24. An-Noor · Ayah 49

Tafseer
  1. وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ﴿49﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. يَّكُنْہو
    3. لَّهُمُانکے لیے
    4. الْحَقُّحق
    5. يَاْتُوْٓا اِلَيْهِوہ آتے ہیں اس کی طرف
    6. مُذْعِنِيْنَگردن جھکائے
Translation · Tafseer-e-Mazhari
اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں
Tafseer-e-Mazhari
وان یکن لہم الحق یاتوا الیہ اور ان کا (واقعی) حق ہونا ہے تو رسول ﷺ : کی طرف (دوڑے ہوئے) آتے ہیں۔ مذعنین۔ حکم کے مطیع ہو کر۔ کیونکہ ان کو یقین ہوتا ہے کہ اللہ کے رسول کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔