تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 24. An-Noor · Ayah 51
Tafseerاِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذَا دُعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ لِیَحْكُمَ بَیْنَهُمْ اَنْ یَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿51﴾
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- كَانَہے
- قَوْلَبات
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
- اِذَاجب
- دُعُوْٓاوہ بلائے جاتے ہیں
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
- لِيَحْكُمَتاکہ وہ فیصلہ کردیں
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- اَنْکہ۔ تو
- يَّقُوْلُوْاوہ کہتے ہیں
- سَمِعْنَاہم نے سنا
- وَاَطَعْنَااور ہم نے اطاعت کی
- وَاُولٰٓئِكَاور وہ
- هُمُوہی
- الْمُفْلِحُوْنَفلاح پانے والے
Translation · Tafseer-e-Mazhari
مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب خدا اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
Tafseer-e-Mazhari
انما کان قول المؤمنین اذا دعوا الی اللہ ورسولہ لیحکم بینہم ان یقولوا سمعنا واطعنا واولئک ہم المفلحون۔ مسلمانوں کا قول اس وقت جبکہ ان کو (کسی معاملہ میں) اللہ اور اس کے رسول کی طرف فیصلہ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے ‘ بس یہ ہوتا ہے کہ وہ (خوشی خوشی) کہہ دیتے ہیں ہم نے سن لیا اور اس کو (تہِ دل سے) مان لیا ایسے ہی لوگ (آخرت میں) فلاح پانے والے ہیں۔
اَلْمُؤْمِنِیْنَسے مراد مخلص مؤمن ہیں اولئک یعنی جو لوگ ان اوصاف کے حامل ہیں وہ سب۔ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ وہی بامراد ہوں گے ان کے علاوہ دوسرے فلاح یاب نہ ہوں گے۔