تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 4. An-Nisaa · Ayah 111

  1. وَ مَنْ یَّكْسِبْ اِثْمًا فَاِنَّمَا یَكْسِبُهٗ عَلٰى نَفْسِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا﴿111﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. يَّكْسِبْکمائے
    3. اِثْمًاگناہ
    4. فَاِنَّمَاتو فقط
    5. يَكْسِبُهٗوہ کماتا ہے
    6. عَلٰي نَفْسِهٖاپنی جان پر
    7. وَكَانَاور ہے
    8. اللّٰهُاللہ
    9. عَلِيْمًاجاننے والا
    10. حَكِيْمًاحکمت والا
Translation · Tafseer-e-Mazhari
اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
ومن یکسب اثما اور جو شخص کچھ گناہ کا کام کرتا ہے۔ فانما یکسبہ علی نفسہ تو وہ فقط اپنی ذات پر اس کا اثر پہنچاتا ہے کیونکہ خود اس کی بداعمالی کا ضرراسی کو پہنچے گا ‘ دوسرے پر اس کا وبال نہیں پڑے گا۔ وکان اللہ علیما حکیما اور (بندہ جو عمل کرتا ہے) اللہ تعالیٰ (اس سے) بخوبی واقف ہے اور (بدلہ دینے میں) حکمت سے کام لیتا ہے۔