تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 4. An-Nisaa · Ayah 168
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ ظَلَمُوْا لَمْ یَكُنِ اللّٰهُ لِیَغْفِرَ لَهُمْ وَ لَا لِیَهْدِیَهُمْ طَرِیْقًاۙ﴿168﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
- وَظَلَمُوْااور ظلم کیا
- لَمْ يَكُنِنہیں ہے
- اللّٰهُاللہ
- لِيَغْفِرَکہ بخشدے
- لَهُمْانہیں
- وَلَااور نہ
- لِيَهْدِيَهُمْانہیں ہدایت دے
- طَرِيْقًاراستہ (سیدھا)
Translation · Tafseer-e-Mazhari
جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کرتے رہے خدا ان کو بخشنے والا نہیں اور نہ انہیں رستہ ہی دکھائے گا
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
ان الذین کفروا و ظلموا بلاشبہ جن لوگوں نے کفر کیا اور (محمد ﷺ پر) ظلم کیا کہ جان لینے کے بعد آپ کی نبوت کا انکار کیا یا لوگوں پر ظلم کیا کہ ان کو ان کی بھلائی کے راستہ سے روکا۔ اس سے مراد یہودی ہیں۔
لم یکن اللہ لیغفر لہم ولا لیہدیہم طریقا۔ اللہ نہ تو ان کی مغفرت کرے گا اور نہ سوائے راہ جہنم کے ان کو کوئی راستہ دکھائے گا