Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 100. Al-Aadiyaat · Ayah 4

  1. فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ﴿4﴾

    1. فَاَثَرْنَ بِهٖپھر اڑائیں اس سے
    2. نَقْعًاگرد اڑاتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ڈور سے غبار اٹھانے والے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اِثَارَۃٌ‘ کے معنی اٹھانے اور ابھارنے کے اور ’نَقْعٌ‘ کے معنی گرد و غبار کے ہیں۔ ’بِہ‘ میں ’ب‘ ظرف کے مفہوم میں لیجیے اور ضمیر کا مرجع ’صُبْحًا‘ قرار دیجیے تو مطلب یہ ہو گا کہ جب وہ صبح کو غارت گری کرتے ہیں تو اس وقت وہ گرد و غبار کا ایک طوفان اٹھا دیتے ہیں۔ یعنی ان کا حملہ ایسا معلوم ہوتا ہے گویا کسی جانب سے ایک طوفانی آندھی آ گئی۔ اور اگر ’بِہ‘ کو اس تگاپو سے متعلق مانیے جو ’عٰدِیٰت‘ کے اندر مضمر ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ اپنی اس تگاپو سے غبار ابھار دیتے ہیں۔ دونوں ہی شکلوں میں مقصود اس کلام سے ان کی جنگی اہمیت کا اظہار ہے۔ یعنی ان کا آنا نسیم صبح کا آنا نہیں بلکہ ایک آندھی کا آنا ہوتا ہے۔