Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 101

  1. رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ١ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١۫ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ﴿101﴾

    1. رَبِّاے میرے رب
    2. قَدْ اٰتَيْتَنِيْتونے مجھے عطا کیا
    3. مِنَسے۔ ایک
    4. الْمُلْكِملک
    5. وَعَلَّمْتَنِيْاور مجھے سکھایا
    6. مِنْسے
    7. تَاْوِيْلِانجام نکالنا (تعبیر)
    8. الْاَحَادِيْثِباتیں (خواب)
    9. فَاطِرَپیدا کرنے والا
    10. السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
    11. وَالْاَرْضِاور زمین
    12. اَنْتَتو
    13. وَلِيّٖمیرا کارساز
    14. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    15. وَالْاٰخِرَةِآخرت
    16. تَوَفَّنِيْمجھے اٹھا
    17. مُسْلِمًافرمانبرداری کی حالت میں
    18. وَّاَلْحِقْنِيْاور مجھے ملا
    19. بِالصّٰلِحِيْنَصالح (نیک بندوں) کے ساتھ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے میرے رب تو نے مجھے اقتدار میں سے بھی حصہ بخشا اور باتوں کی تعبیر کے علم میں سے بھی سکھایا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت دونوں میں میرا کارساز ہے، مجھے اسلام پر وفات دے اور نیکوکاروں کے زمرہ میں شامل کر۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رَبِّ قَدْ اٰتَيْتَنِيْ مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِيْ مِنْ تَاْوِيْلِ الْاَحَادِيْثِ ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۣ اَنْتَ وَلِيّٖ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ ۚ تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَ۔ حضرت یوسف ؑ کا دل یہ منظر دیکھ کر خدا کی حمدوسپاس میں ڈوب جاتا ہے۔ وہ اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حکومت بھی تو ہی نے مجھے عطا فرمائی اور خوابوں کی تعبیر کا علم بھی تو ہی نے بخشا، اے آسمانوں اور زمین کے خالق دنیا اور آخرت دونوں میں میرا کارساز اور مددگار تو ہی ہے۔ مجھے اسلام پر وفات دینا اور مجھے صالحین کے زمرے میں داخل کرنا۔