تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 103
وَ مَاۤ اَكْثَرُ النَّاسِ وَ لَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِیْنَ﴿103﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَكْثَرُ النَّاسِاکثر لوگ
- وَلَوْاگرچہ
- حَرَصْتَتم چاہو
- بِمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان لوگوں میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں خواہ تم ان کے ایمان کی کتنی ہی حرص کرو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ۔ منکرین کے اعراض کی اصل علت : یعنی طبیعتوں میں اگر حق کو قبول کرنے کی رغبت اور صلاحیت ہو تو قرآن کے وحی الٰہی ثابت کردینے کے لی یہی ایک چیز کافی ہے۔ یہود و نصاری کے لیے بھی اس میں حجت ہے اور قریش کے لیے بھی، لیکن ان لوگوں کے دلوں میں حق کو قبول کرنے کی صلاحیت ہی باقی نہیں رہ گئی ہے۔ اس وجہ سے خواہ ت ان کے ایمان و ہدایت کی طمع میں کچھ ہی کر ڈالو ان کی اکثریت ایمان سے محروم ہی رہے گی۔ ان کے ایمان نہ لانے کا سبب یہ نہیں ہے کہ ان کے سامنے قرآن کا کتاب الٰہی ہونا واضح نہیں ہے بلکہ اس کا اصل سبب یہ ہے کہ ان کے اندر حق کو قبول کرنے کی صلاحیت ہی مردہ ہوچکی ہے۔