Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 104

  1. وَ مَا تَسْئَلُهُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿104﴾

    1. وَمَا تَسْئَلُهُمْاور تم نہیں مانگتے ان سے
    2. عَلَيْهِاس پر
    3. مِنْ اَجْرٍکوئی اجر
    4. اِنْ هُوَیہ نہیں
    5. اِلَّامگر
    6. ذِكْرٌنصیحت
    7. لِّلْعٰلَمِيْنَسارے جہانوں کے لیے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور تم اس پر ان سے کوئی معاوضہ تو نہیں طلب کر رہے ہو۔ یہ تو بس دنیا والوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَمَا تَسْــــَٔـلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍ ۭ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ۔ آنحضرت ﷺ کو تسلی : یہ آنحضرت ﷺ کے لیے تسلی ہے کہ اگر یہ لوگ نہیں مانتے تو ان کے پیچھے آخر اپنے آپ کو اتنا پریشان کیوں رکھو۔ تم یہ نعمت مفت بانٹ رہے تھے، اس کا کوئی معاوضہ تو ان سے طلب نہیں کر رہے تھے کہ انہوں نے اس کو قبول نہ کیا تو اس سے تمہارے معاوضے میں کوئی کمی ہوجائے گی۔ محرومی ہے تو ان کی نہ کہ تمہاری۔ یہ قرآن تو بس خلق کے لیے ایک یاد دہانی ہے، جس اس کو بقول کرے گا اس کا فائدہ اسی کے لیے ہے، جو نہ قبول کرے گا اس کا خمیازہ وہ خود بھگتے گا، تمہاری ذمہ داری بس لوگوں تک اس کو پہنچا دینے کی ہے۔ اس کے بعد تم سبکدوش ہو۔