تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 106
وَ مَا یُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَ هُمْ مُّشْرِكُوْنَ﴿106﴾
- وَمَا يُؤْمِنُاور ایمان نہیں لاتے
- اَكْثَرُهُمْان میں اکثر
- بِاللّٰهِاللہ پر
- اِلَّامگر
- وَهُمْاور وہ
- مُّشْرِكُوْنَمشرک (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان نہیں رکھتے مگر اس طرح کہ ساتھ ہی اس کے شریک بھی ٹھہرائے ہوئے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُوْنَ۔ ایمان نہ لانے کی ایک اور وجہ : یہ ان کے قرآن پر ایمان نہ لانے کی ایک اور بڑی وجہ واضح کی گئی ہے کہ ان میں جو اللہ کو مانتے بھی ہیں وہ اللہ کے ساتھ بہت سے شکاء اور شفعاء کو بھی مانتے ہیں اور ان کا عقیدہ یہ ہے کہ اگر اللہ ان کی کسی بات پر گرفت کرنا چاہے گا بھی تو یہ شرکاء اور شفعاء ان کو خدا سے بچا لیں گے۔ اس ضلالت کی موجودگی میں قرآن کے ڈراوے ان پر کیا اثر کرسکتے ہیں۔