تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 45
وَ قَالَ الَّذِیْ نَجَا مِنْهُمَا وَ ادَّكَرَ بَعْدَ اُمَّةٍ اَنَا اُنَبِّئُكُمْ بِتَاْوِیْلِهٖ فَاَرْسِلُوْنِ﴿45﴾
- وَقَالَاور اس نے کہا
- الَّذِيْوہ جو
- نَجَابچا
- مِنْهُمَاان دو سے
- وَادَّكَرَاور اسے یاد آیا
- بَعْدَبعد
- اُمَّةٍایک مدت
- اَنَا اُنَبِّئُكُمْمیں بتلاؤں گا تمہیں
- بِتَاْوِيْلِهٖاس کی تعبیر
- فَاَرْسِلُوْنِسو مجھے بھیج دو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان دونوں میں سے جو چھوٹ گیا تھا اور ایک مدت کے بعد اسے یاد پڑا، وہ بولا کہ میں آپ لوگوں کو اس کی تعبیر بتاؤں گا، پس مجھے جانے دیجیے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَقَالَ الَّذِيْ نَجَا مِنْهُمَا وَادَّكَرَ بَعْدَ اُمَّةٍ اَنَا اُنَبِّئُكُمْ بِتَاْوِيْـلِهٖ فَاَرْسِلُوْنِ۔
" اذکر " ادد کر، اور اذد کر، تینوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں اور " امۃ " یہاں زمانہ اور مدت کے معنی ہے۔
شاہی ساقی کی پیشکش : اس خواب کی تعبیر سے درباری معبروں کی بےبسی نے شاہی ساقی کو جو جیل سے چھوٹا تھا، ایک مدت کے بعد، اپنے خواب کا قصہ یاد دلادیا جس کی تعبیر حضرت یوسف نے بتائی تھی اور جو بالکل صحیح نکلی تھی۔ اس نے فوراً آگے بڑھ کر عرض کی کہ اس خواب کی تعبیر آپ لوگوں کو میں بتاؤں گا۔ تو مجھے اس سے ملنے کے لیے جانے دیں جس سے اس مقصد کے لیے میں ملنا چاہتا ہوں۔