Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 66

  1. قَالَ لَنْ اُرْسِلَهٗ مَعَكُمْ حَتّٰى تُؤْتُوْنِ مَوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ لَتَاْتُنَّنِیْ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یُّحَاطَ بِكُمْ١ۚ فَلَمَّاۤ اٰتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوْلُ وَكِیْلٌ﴿66﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. لَنْ اُرْسِلَهٗہرگز نہ بھیجوں گا اسے
    3. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    4. حَتّٰىیہانتک
    5. تُؤْتُوْنِتم دو مجھے
    6. مَوْثِقًاپختہ عہد
    7. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    8. لَتَاْتُنَّنِيْ بِهٖٓتم لے آؤ گے ضرور میرے پاس اس کو
    9. اِلَّآمگر
    10. اَنْیہ کہ
    11. يُّحَاطَگھیر لیا جائے
    12. بِكُمْتمہیں
    13. فَلَمَّآپھر جب
    14. اٰتَوْهُانہوں نے اسے دیا
    15. مَوْثِقَهُمْاپنا پختہ عہد
    16. قَالَکہا اس نے
    17. اللّٰهُاللہ
    18. عَلٰيپر
    19. مَا نَقُوْلُجو ہم کہتے ہیں
    20. وَكِيْلٌنگہبان (ضامن)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے جواب دیا کہ میں اس کو تمہارے ساتھ ہرگز نہ بھیجوں گا جب تک تم مجھ سے خدا کے نام پر یہ عہد نہ کرو کہ تم اس کو میرے پاس ضرور واپس لاؤ گے الا آنکہ تم کہیں گھر ہی جاؤ۔ تو جب انہوں نے اس کو اپنا پکا قول دے دیا اس نے کہا جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ لَنْ اُرْسِلَهٗ مَعَكُمْ حَتّٰى تُؤْتُوْنِ مَوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ لَتَاْتُنَّنِيْ بِهٖٓ اِلَّآ اَنْ يُّحَاطَ بِكُمْ ۚ فَلَمَّآ اٰتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللّٰهُ عَلٰي مَا نَقُوْلُ وَكِيْل۔ حضرت یعقوب ؑ کی مشروط اجازت : حضرت یعقوب ؑ نے فرمایا کہ میں بن یامین کو صرف اس صورت میں تمہارے ساتھ جانے کی اجازت دوں گا جب تم اللہ کے نام پر مجھ سے یہ مضبوط عہد کرو کہ اس کو تم ضرور واپس لاؤگے الا آنکہ تم خود ہی کسی آفت میں گھر جاؤ۔ تو جب انہوں نے قسم کھا کے ان سے عہد کیا تو حضرت یعقوب نے فرمایا کہ جو قول وقرار کر رہے ہیں اس پر اللہ ضامن اور گواہ ہے۔