Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 81

  1. اِرْجِعُوْۤا اِلٰۤى اَبِیْكُمْ فَقُوْلُوْا یٰۤاَبَانَاۤ اِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ١ۚ وَ مَا شَهِدْنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَ مَا كُنَّا لِلْغَیْبِ حٰفِظِیْنَ﴿81﴾

    1. اِرْجِعُوْٓالوٹ جاؤ تم
    2. اِلٰٓىطرف (پاس)
    3. اَبِيْكُمْاپنا باپ
    4. فَقُوْلُوْاپس کہو
    5. يٰٓاَبَانَآاے ہمارے باپ
    6. اِنَّبیشک
    7. ابْنَكَتمہارا بیٹا
    8. سَرَقَچوری کی
    9. وَمَا شَهِدْنَآاور نہیں گواہی دی ہم نے
    10. اِلَّامگر
    11. بِمَاجو
    12. عَلِمْنَاہمیں معلوم تھا
    13. وَمَا كُنَّااور ہم نہ تھے
    14. لِلْغَيْبِغیب کے
    15. حٰفِظِيْنَنگہبان
Translation · Tadabbur-e-Quran
تم لوگ اپنے باپ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اے ہمارے باپ ! آپ کے بیٹے نے چوری کی اور ہم نے وہی بات کہی ہے جو ہمارے علم میں آئی، ہم غیب کے نگہبان نہیں ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
81۔ 82:۔ اِرْجِعُوْٓا اِلٰٓى اَبِيْكُمْ فَقُوْلُوْا يٰٓاَبَانَآ اِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ ۚ وَمَا شَهِدْنَآ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حٰفِظِيْنَ۔ وَسْـــَٔـلِ الْقَرْيَةَ الَّتِيْ كُنَّا فِيْهَا وَالْعِيْرَ الَّتِيْٓ اَقْبَلْنَا فِيْهَا ۭ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ۔ " وسئل القریۃ " میں مضاف محذوف ہے۔ یعنی وسئل اھل القریۃ۔ یہوذا نے بھائیوں کو یہ مشورہ دیا کہ میں تو یہاں سے کھسکتا نہیں البتہ تم لوگ اپنے باپ کے پاس جاؤ اور ان ان سے عرض کرو کہ آپ کے صاحبزادے نے چوری کی۔ جو کچھ ہمارے علم میں آیا ہے، ہم وہی کہہ رہے ہیں۔ ہم غیب کے عالم نہیں ہیں۔ ہم جس بستی میں ٹھہرے تھے اس کے لوگوں سے بھی پوچھ لیجیے اور جس قافلہ کے ساتھ ہم آئے ہیں اس سے بھی دریافت کرلیجیے، ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں۔ بھائیوں نے اسی مشورے پر عمل کیا اور آخر باپ کو واقعہ کی رپورٹ دے دی۔ اب آگے حضرت یعقوب ؑ کے تاثرات کا ذکر ہے۔