تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 91
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ اِنْ كُنَّا لَخٰطِئِیْنَ﴿91﴾
- قَالُوْاکہنے لگے
- تَاللّٰهِاللہ کی قسم
- لَقَدْ اٰثَرَكَتجھے پسند کیا (فضیلت دی)
- اللّٰهُاللہ
- عَلَيْنَاہم پر
- وَاِنْاور بیشک
- كُنَّاہم تھے
- لَخٰطِئِيْنَخطا کار
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ بولے کہ خدا کی قسم اللہ نے آپ کو ہم پر برتری بخشی اور بیشک ہم ہی غلطی پر تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَاِنْ كُنَّا لَخٰطِــــِٕيْنَ۔ " ایثار " کے معنی ترجیح اور فضیلت دینے کے ہیں۔
اعترافِ حق : اس مرحلہ میں آخر انہوں نے خدا کی قسم کھا کر اقرار کیا کہ بیشک خدا نے آپ کو ہم پر فضیلت دی اور ہم غلطی پر تھے۔ یعنی ہم نے اس غم و غصہ میں یہ سارے پاپڑ بیلے کہ ہمارے باپ ہمارے مقابل میں کیوں آپ کو خاص مہر و محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اب خود اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہم پر کھلی ہوئی فضیلت دے کر ہم پر ہماری غلطی واضح فرما دی۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کو جو فضیلت حاصل ہوئی آپ اس کے سزاوار تھے اور ہم نے جو کچھ کیا ہم اس میں غلطی پر تھے۔