Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 25

  1. وَ الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ۙ اُولٰٓئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ﴿25﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    2. يَنْقُضُوْنَتوڑتے ہیں
    3. عَهْدَ اللّٰهِاللہ کا عہد
    4. مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
    5. مِيْثَاقِهٖاس کو پختہ کرنا
    6. وَيَقْطَعُوْنَاور وہ کاٹتے ہیں
    7. مَآجو
    8. اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓاللہ نے حکم دیا اس کا
    9. اَنْکہ
    10. يُّوْصَلَوہ جوڑا جائے
    11. وَيُفْسِدُوْنَاور وہ فساد کرتے ہیں
    12. فِي الْاَرْضِزمین میں
    13. اُولٰٓئِكَیہی ہیں
    14. لَهُمُان کے لیے
    15. اللَّعْنَةُلعنت
    16. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    17. سُوْٓءُ الدَّارِبرا گھر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو لوگ اللہ کے عہد کو اس کے باندھنے کے بعد توڑتے ہیں اور اس چیز کو کاٹتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں وہی لوگ ہیں جن پر لعنت ہے اور ان کے لیے برا انجام آخرت ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِهٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ ۙ اُولٰۗىِٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوْۗءُ الدَّارِ۔ مکذبین کی صفات : اب یہ بالکل مقابل گروہ کا بیان ہے۔ ان لوگوں کا جو عہد فطرت کو، اس کا اقرار کرنے اور اس کو باندھنے کے بعد توڑ رہے ہیں اور رشتہ رحم، جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور جس کو توڑنا تمام فساد فی الارض کی اصل ہے، اس کو کاٹ رہے ہیں۔ فرمایا کہ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت ہے اور انہی لوگوں کے لیے دار آخرت کی ذلت و رسوائی ہے۔ یہ حقیقت ہم دوسرے مقام میں واضح کرچکے ہیں کہ اسلام کا نظام حق و عدل دو بنیادی ستونوں پر قائم ہے۔ ایک وحدت الٰہ، دوسرا وحدت آدم۔ اگر یہ دونوں بنیادیں ڈھا دی جائیں تو پھر صالح معاشرہ اور صالح تمدن کا وجود میں آنا ناممکن ہے۔