تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 48
یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴿48﴾
- يَوْمَجس دن
- تُبَدَّلُبدل دی جائے گی
- الْاَرْضُزمین
- غَيْرَ الْاَرْضِاور زمین
- وَالسَّمٰوٰتُاور آسمان (جمع)
- وَبَرَزُوْاوہ نکل کھڑے ہوں گے
- لِلّٰهِاللہ کے آگے
- الْوَاحِدِیکتا
- الْقَهَّارِسخت قہر والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن کو یاد رکھو جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی اور سب اللہ واحد وقہار کے حضور پیش ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ وَالسَّمٰوٰتُ وَبَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ۔
یوم آخرت کی یاد دہانی : يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ وَالسَّمٰوٰتُ۔ وَالسَّمٰوٰتُ یعنی تُبَدَّلُ السَّمٰوٰتُ غيْرَ السَّمٰوٰتِ۔ مطلب یہ ہے کہ انہیں وہ دن یاد دلاؤ جس دن یہ زمین اور یہ آسمان دونوں دوسری زمین اور دوسرے آسمانوں سے بدل دیے جائیں گے اور یہ سارے لوگ ایک ہی خدائے قہار کے حضور پیش ہوں گے۔ لفظ " بَرَزُوا کے مفہوم کی وضاحت ہم دوسرے مقام میں کرچکے ہیں کہ اس کے اندر یہ مضمون بھی ہے کہ اس دن نہ کسی کے ساتھ اس کا کوئی حامی و مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع و سفارشی۔ بس ہر ایک کی ات ہوگی اور اس کے اعمال۔ آسمان و زمین بھی دوسرے ہوں گے، وہاں نہ کسی کے قلعے اور گڑھیاں ہوں گی نہ کسی کے ایوان و محل۔
قَهَّارِ کار مفہوم : لفظ قَهَّارِ کا مفہوم ہم دوسرے مقام میں واضح کرچکے ہیں کہ اس کا اصل مفہوم ہے تنہا سب پر اپنا کنٹرول رکھنے والا، دوسری کی مدد و اعانت سے بالکل مستغنی، کسی کی مجال نہیں کہ اس کے قابو سے باہر نکل سکے۔