تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 24
وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ﴿24﴾
- وَلَقَدْ عَلِمْنَااور تحقیق ہمیں معلوم ہیں
- الْمُسْتَقْدِمِيْنَآگے گزرنے والے
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَلَقَدْ عَلِمْنَااور تحقیق ہمیں معلوم ہیں
- الْمُسْتَاْخِرِيْنَپیچھے رہ جانے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم ان کو بھی جانتے ہیں جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ان کو بھی جانتے ہیں جو بعد میں آنے والے ہیں اور
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تفسیر آیات 24 تا 25: وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ (24) وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ۔ یعنی کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اتنی بیشمار مخلوقات کا حساب کتاب کس کے لیے بس کی بات ہے۔ فرمایا کہ ہم ہی نے سب کو پیدا کیا اور سب کو روزی دی ہے ہم ان کو بھی جانتے ہیں جو گزر چکے اور ان سے بھی واقف ہیں جو بعد میں آئے یا آئیں گے۔ اللہ ان سب کو اکٹھا کرے گا اور سب کا حساب کرے گا۔ وہ حکیم وعلیم ہے۔ اس کے حکیم ہونے کا تقاضا ہے کہ وہ ایک روز جزا و سزا لائے اور اس کے علیم ہونے کے معنی یہ ہیں کہ نہ کوئی اس سے اوجھل ہوسکتا اور نہ وہ کسی کے کسی عمل سے بیخبر ہے۔