Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 23

  1. وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ﴿23﴾

    1. وَاِنَّااور بیشک ہم
    2. لَنَحْنُالبتہ ہم
    3. نُحْيٖزندگی دیتے ہیں
    4. وَنُمِيْتُاور ہم مارتے ہیں
    5. وَنَحْنُاور ہم
    6. الْوٰرِثُوْنَوارث (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور بیشک یہ ہم ہی ہیں کہ زندہ کرتے اور ماتے ہیں اور ہم ہی سب کے وارث ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ۔ اوپر جو باتیں ارشاد ہوئی ہیں یہ ان کا لازمی تقاضا واضح فرمایا گیا ہے کہ ہم ہی زندگی بھی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت بھی دیتے ہیں اور ہم ہی ہر چیز کے وارث بھی ہیں جس طرح زندگی اور موت میں کسی کو دخل نہیں ہے اسی طرح زمین اور اہل زمین کی وراثت میں بھی کسی کا کوئی حصہ نہیں۔ سب کا مرجع و مولی اللہ ہی ہے۔ اگر کسی کسی اور سے کوئی امید باندھ رکھی ہے تو یہ محض وہم ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔