Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 54

  1. قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ﴿54﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اَبَشَّرْتُمُوْنِيْکیا تم مجھے خوشخبری دیتے ہو
    3. عَلٰٓيپر۔ میں
    4. اَنْکہ
    5. مَّسَّنِيَمجھے پہنچ گیا
    6. الْكِبَرُبڑھاپا
    7. فَبِمَسو کس بات
    8. تُبَشِّرُوْنَتم خوشخبری دیتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ بولا کہ کیا جب کہ مجھ بڑھاپا آچکا آپ لوگوں نے یہ بشارت دی تو یہ کس بل پر بشارت دے رہے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَى أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ۔ حضرت ابراہیم کا حسن طلب : حضرت ابراہیم ایک ذی علم فرزند کی بشارت سن کر جس قدر خوش ہوئے ہوں گے وہ ظاہر ہے لیکن ظاہری حالات کے اعتبار سے اس بشارت کا ظہور میں آنا چونکہ نہایت مستبعد تھا اس وجہ سے آپ نے چاہا کہ اس کی مزید تصدیق کرالیں چناچہ انہوں نے نہایت خوب صورت پیرایہ میں فرمایا کہ کیا یہ بشارت آپ لوگ مجھے اس وقت دے رہے ہیں جب کہ مجھ پر بڑھاپا آچکا ہے تو کس بل پر یہ بشارت دے رہے ہیں ؟ مطلب یہ ہے کہ اگر یہ بشارت من جانب اللہ ہے تو اس کی تصریح ہوجائے۔