تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 55
قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ﴿55﴾
- قَالُوْاوہ بولے
- بَشَّرْنٰكَہم نے تمہیں خوشخبری دی
- بِالْحَقِّسچائی کے ساتھ
- فَلَا تَكُنْآپ نہ ہوں
- مِّنَسے
- الْقٰنِطِيْنَمایوس ہونے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے کہا ہم نے آپ کو ایک امر واقعی کی بشارت دی ہے تو آپ ناامید ہونے والوں میں سے نہ ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلا تَكُنْ مِنَ الْقَانِطِينَ۔ " حق " کے معنی امر واقعی اور ہو کے رہنے والی بات کے ہیں۔
فرشتوں کی اطمینان دہانی : فرشتوں نے حضرت ابراہیم کو اطمینان دلایا کہ آپ ظاہری حالات کی نامساعدت سے بد دل اور مایوشس نہ ہوں، ہم نے آپ کو جو بشارت دی ہے ایک امر واقعی کی بشارت دی ہے اور حالات ظاہر خواہ کتنے ہی ناموافق و نامساعد ہوں لیکن یہ بات ہو کے رہے گی۔ فرشتوں کے اس جواب میں یہ بات مضمر ہے کہ یہ بشارت من جانب اللہ ہے اور جو بات من جانب اللہ ہے اس میں حالات کی مساعدت و نامساعدت کا سوال پیدا نہیں ہوتا اللہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔