Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 103

  1. فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ جَمِیْعًاۙ﴿103﴾

    1. فَاَرَادَپس اس نے ارادہ کیا
    2. اَنْکہ
    3. يَّسْتَفِزَّهُمْانہیں نکال دے
    4. مِّنَسے
    5. الْاَرْضِزمین
    6. فَاَغْرَقْنٰهُتو ہم نے اسے غرق کردیا
    7. وَمَنْاور جو
    8. مَّعَهٗاس کے ساتھ
    9. جَمِيْعًاسب
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس کے بعد اس نے ارادہ کیا کہ ان کے قدم اس سرزمین سے اکھاڑ دے تو ہم نے اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو غرق کردیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَأَرَادَ أَنْ يَسْتَفِزَّهُمْ مِنَ الأرْضِ فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ جَمِيعًا۔ چناچہ اس کے بعد اس نے اپنا پورا زور صرف کردیا کہ حجرت موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کے قدم سرزمین مصر سے اکھاڑ دے اور اس کی سزا اس کو یہ ملی کہ خدا نے اس کو اور اس کے سارے ساتھیوں کو غرق کردیا۔