Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 17. Al-Israa · Ayah 68

  1. اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ یُرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِیْلًاۙ﴿68﴾

    1. اَفَاَمِنْتُمْسو کیا تم نڈر ہوگئے ہو
    2. اَنْکہ
    3. يَّخْسِفَدھنسا دے
    4. بِكُمْتمہیں
    5. جَانِبَ الْبَرِّخشکی کی طرف
    6. اَوْیا
    7. يُرْسِلَوہ بھیجے
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. حَاصِبًاپتھر برسانے والی ہو
    10. ثُمَّپھر
    11. لَا تَجِدُوْاتم نہ پاؤ
    12. لَكُمْاپنے لیے
    13. وَكِيْلًاکوئی کارساز
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا تم اس بات سے نچنت ہوگئے کہ وہ خشکی کی جانب تمہارے سمیت زمین کو دھنسا دے یا تم پر باد تند بھیج دے، پھر تم کسی کو اپنا کارساز نہ پاؤ
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
سرکشوں سے چند سوالات : اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِيْلًا۔ اب یہ سوال فرمایا ہے کہ دریا سے خشکی میں آجانے کے بعد خدا سے بےخوف اور بےپروا کیوں ہوجاتے ہو ؟ کیا سمجھتے ہو کہ خدا کی خدائی دریا ہی تک محدود ہے۔ خشکی اس کی خدائی سے باہر ہے ؟ اگر وہ خشکی میں زمین کو تمہارے سمیت دھنسا دے یا تم پر کنکر پتھر برسا دینے والی باد تند بھیج دے جو تم کو اور تمہارے مکانوں کو تہس نہس کر کے رکھ دے تو آخر کون ہے جو تم کو خدا سے بچانے والا بن سکے گا۔