تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 48
وَ عُرِضُوْا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّا١ؕ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ١٘ بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا﴿48﴾
- وَعُرِضُوْااور وہ پیش کیے جائیں گے
- عَلٰيپر۔ سامنے
- رَبِّكَتیرا رب
- صَفًّاصف بستہ
- لَقَدْ جِئْتُمُوْنَاالبتہ تم ہمارے سامنے آگئے
- كَمَاجیسے
- خَلَقْنٰكُمْہم نے تمہیں پیدا کیا تھا
- اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
- بَلْبلکہ (جبکہ)
- زَعَمْتُمْتم سمجھتے تھے
- اَلَّنْ نَّجْعَلَکہ ہم ہرگز نہ ٹھہرائیں گے تمہارے لیے
- لَكُمْتمہارے لیے
- مَّوْعِدًاکوئی وقتِ موعود
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ سب کے سب صف بستہ تیرے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے۔ ہم کہیں گے تم ہمارے پاس اسی طرح آئے ہو جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا بلکہ تم نے گمان کیا کہ ہم تمہارے حساب کے لیے کوئی یوم موعود نہیں مقرر کریں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَعُرِضُوا عَلَى رَبِّكَ صَفًّا لَقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّنْ نَجْعَلَ لَكُمْ مَوْعِدًا
خالی ہاتھ واپسی : اس دن سب کی پیشی تیرے رب کے حضور ہوگی صف بستہ۔ آج یہ اپنی امرت و ریاست کے گھمنڈ میں اکڑتے ہیں لیکن اس دن یہ غلاموں کی طرح اپنے رب کے آگے صف باندھے ہوئے حاضر ہوں گے اور ہم ان سے کہیں گے کہ دیکھ لو، جس طرح تم دنیا میں خالی ہاتھ گئے تھے اسی طرح تم دنیا میں خالی ہاتھ گئے تھے اسی طرح آج خالی ہاتھ تم ہمارے پاس حاضر ہوگئے۔ یعنی نہ آج تمہارے ساتھ تمہارے خدم و حشم ہیں اور نہ وہ اموال و اسباب جن پر تم دنیا میں نازاں تھے۔ " وترکتم ما خولناکم واء ظہورکم، جو کچھ ہم نے تمہیں بخشا تھا وہ سب تم نے اپنے پیچھے چھوڑا۔ َلْ زَعَمْتُمْ أَلَّنْ نَجْعَلَ لَكُمْ مَوْعِدًا، یعنی اس بےبسی اور محرومی کا تو تمہیں بھلا کیا گمان ہوتا، تم تو اس زعم میں مبتلا تھے کہ تمہارے حساب کتاب کے لیے سرے سے کوئی دن ہی مقرر نہیں ہے۔