Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 49

  1. وَ وُضِعَ الْكِتٰبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا فِیْهِ وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَا١ۚ وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا١ؕ وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا۠ع﴿49﴾

    1. وَوُضِعَاور رکھی جائے گی
    2. الْكِتٰبُکتاب
    3. فَتَرَىسو تم دیکھو گے
    4. الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
    5. مُشْفِقِيْنَڈرتے ہوئے
    6. مِمَّااس سے جو
    7. فِيْهِاس میں
    8. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
    9. يٰوَيْلَتَنَاہائے ہماری شامت اعمال
    10. مَالِکیسی ہے
    11. هٰذَا الْكِتٰبِیہ کتاب (تحریر)
    12. لَا يُغَادِرُیہ نہیں چھوڑتی
    13. صَغِيْرَةًچھوٹی بات
    14. وَّلَااور نہ
    15. كَبِيْرَةًبڑی بات
    16. اِلَّآ اَحْصٰىهَامگر وہ اسے گھیرے (قلم بند کیے) ہوئے
    17. وَاور
    18. وَجَدُوْاوہ پالیں گے
    19. مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے کیا
    20. حَاضِرًاسامنے
    21. وَلَا يَظْلِمُاور ظلم نہیں کرے گا
    22. رَبُّكَتمہارا رب
    23. اَحَدًاکسی پر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور رجسٹر پیش کیا جائے گا تو تم مجرموں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں ہے اس سے لرزاں ہیں اور کہیں گے ہائے ہماری شامت ! یہ رجسٹر عجب ہے جس نے نہ کوئی چھوٹا گناہ نوٹ کرنے سے چھوڑا ہے نہ کوئی بڑا گناہ۔ اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا سب موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر کوئی ظلم ہیں کرے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَوُضِعَ الْكِتَابُ فَتَرَى الْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَا وَيْلَتَنَا مَالِ هَذَا الْكِتَابِ لا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلا كَبِيرَةً إِلا أَحْصَاهَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا۔ دفتر اعمال : الکتاب سے مراد لوگوں کے اعمال کا دفتر ہے۔ فرمایا کہ یہ دفتر لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔ اس وقت مجرم چونکہ اپنی کرتوتوں سے واقف ہوں گے۔ اس دفتر کے کھلنے سے لرزاں و ترساں ہوں گے اور جب وہ کھلے گا اور سب کا سارا کچا چٹھا سامنے آجائے گا تو وہ پکار اٹھیں گے کہ ہائے ہماری شامت ! عجب ہے یہ کتاب کہ کوئی چھوٹی بڑی بات بھی اس کی گرفت سے باہر نہیں رہ گئی ہے اور وہ اپنا سارا کیا دھرا اپنے سامنے موجود پائیں گے۔ فرمایا کہ یہ اہتمام اس لیے ہوگا کہ تماہرا رب کسی پر ظلم کرنا نہیں چاہتا۔ وہ ہر ایک کو وہی کچھ دے گا جو اس نے کمایا ہوگا۔