Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 271

  1. اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَ١ۚ وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ وَ یُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَیِّاٰتِكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿271﴾

    1. اِنْاگر
    2. تُبْدُواظاہر (علانیہ) دو
    3. الصَّدَقٰتِخیرات
    4. فَنِعِمَّاتو اچھی بات
    5. هِىَیہ
    6. وَاِنْاور اگر
    7. تُخْفُوْھَاتم اس کو چھپاؤ
    8. وَتُؤْتُوْھَااور وہ پہنچاؤ
    9. الْفُقَرَآءَتنگدست (جمع)
    10. فَھُوَتو وہ
    11. خَيْرٌبہتر
    12. لَّكُمْتمہارے لیے
    13. وَيُكَفِّرُاور دور کرے گا
    14. عَنْكُمْتم سے
    15. مِّنْسے، کچھ
    16. سَيِّاٰتِكُمْتمہارے گناہ
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. بِمَا تَعْمَلُوْنَجو کچھ تم کرتے ہو
    19. خَبِيْرٌباخبر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اگر تم اپنے صدقات ظاہر کر کے دو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر تم ان کو چھپاؤ اور چپکے سے غریبوں کو دے دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اور اللہ تمہارے گناہوں کو جھاڑ دے گا اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اس کی خبر رکھنے والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
علانیہ اور پوشیدہ انفاق کے درجے : یہاں چونکہ زیر بحث عام صدقات و خیرات ہیں، صدقاتِ واجبہ نہیں ہیں جو علانیہ دیے جاتے ہیں، اس وجہ سے ان کے متعلق یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کو پوشیدہ طور پر دینا بہتر ہے یا علانیہ، قرآن نے یہ اس سوال کا جواب دیا ہے کہ اگر ظاہر کر کے دو تو یہ بھی اچھا ہے، اس لیے کہ اس کے بھی بعض پہلو مفید ہیں۔ مثلاً یہ کہ اس سے دوسروں کو بھی انفاق کی ترغیب ہوتی ہے۔ خاص طور پر ان مواقع میں، جب کسی اجتماع مہم کے لیے لوگوں کو ابھارنا اور شوق دلانا ہو، لیکن جب اس طرح کے حالات نہ ہوں تو زیادہ بہتر یہی ہے کہ پوشیدہ طور پر غریبوں کو دے دو تاکہ ریا و نمائش کے فتنہ سے بھی محفوظ رہ سکو اور خود دار حاجت مندوں کی خود داری کی لاج بھی قائم رہ سکے۔ یہاں یکفر عنکم کا عطف فھو خیر لکم کے مفہوم پر ہے۔ یعنی اس پوشیدہ انفاق کا اجر بھی سوا ملے گا اور یہ تمہارے دامن سے گناہوں کو جھاڑنے میں بھی زیادہ کار گر ہوگا۔ پھر فرمایا کہ انفاق کا اجر بھی سوا ملے گا اور تمہارے دامن سے گناہوں کو جھاڑنے میں بھی زیادہ کارگر ہوگا۔ پھر فرمایا کہ پوشیدہ اور علانیہ کا مسئلہ تمہارے لحاظ سے ہے۔ خدا سے کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں، تم جو کچھ بھی کروگے، جہاں بھی کروگے، جس جگہ بھی کروگے، خدا ہر چیز سے باخبر ہے۔